کرناٹک
کرناٹک فرقہ وارانہ تصادم، 25 افراد پولیس حراست میں
تصادم اس وقت شروع ہوا جب ایک ہندو لڑکا مبینہ طور پر محرم کی ایک تقریب کے دوران ایک مسلمان لڑکی سے ملنے گیا۔ اس دوران آپس میں جھگڑا ہوا جو تصادم میں بدل گیا۔

کوپل (کرناٹک): کرناٹک پولیس نے جمعہ کو کہا کہ محرم کے دوران فرقہ وارانہ تصادم میں مبینہ طور پر ملوث 25 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ کوپل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اروننگاشی گری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ گرفتاریاں ہولی حیدر گاؤں میں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ تصادم میں دو افراد ہلاک ہوئے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اس تصادم میں ولی پاشا (22) اور یناکپا تلاوید (60) مارے گئے جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے۔ تصادم اس وقت شروع ہوا جب ایک ہندو لڑکا مبینہ طور پر محرم کی ایک تقریب کے دوران ایک مسلمان لڑکی سے ملنے گیا۔ اس دوران آپس میں جھگڑا ہوا جو تصادم میں بدل گیا۔