تلنگانہ

فاریسٹ سیکشن آفیسر کی بائیک کو آگ لگادی گئی

فاریسٹ سیکشن آفیسر نے اپنی بائیک جنگل کے قریب دھان کے کھیت میں کھڑی کی۔جانوروں کو پکڑنے کے لئے بعض شکاریوں کی جانب سے جنگل میں بجلی کی تاریں لگانے کی اطلاع پر وہ جنگل کے اندرگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں حال ہی میں فاریسٹ رینج آفیسر کے قتل کے واقعہ کو لوگ بھول بھی نہیں پائے تھے کہ ضلع میں پیش آئے ایک اور واقعہ نے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔ضلع کے برہمال کنٹہ گاوں میں فاریسٹ سیکشن آفیسر کی بائیک کو نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگا دی۔

 فاریسٹ سیکشن آفیسر نے اپنی بائیک جنگل کے قریب دھان کے کھیت میں کھڑی کی۔جانوروں کو پکڑنے کے لئے بعض شکاریوں کی جانب سے جنگل میں بجلی کی تاریں لگانے کی اطلاع پر وہ جنگل کے اندرگئے۔

 اس کافائدہ اٹھا کر بعض نامعلوم افراد نے فاریسٹ سیکشن آفیسر کی بائیک کو آگ لگا دی۔قریبی کسانوں نے سیکشن آفیسر کو فون کیا اوراس بات کی اطلاع دی۔اس عہدیدار کے وہاں پہنچنے تک بائیک جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی تھی۔

متعلقہ سیکشن آفیسر نے پولس میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جانچ شروع کردی۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا موٹر سائیکل میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی یا جان بوجھ کر آگ لگائی گئی۔

a3w
a3w