دہلی

سپریم کورٹ کی سماعت 27 ستمبر سے یوٹیوب پر لائیو نشر

چیف جسٹس این وی رمن کے آخری دن رسمی بنچ کی کارروائی کو براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ گجرات، اڑیسہ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک سمیت کئی ہائی کورٹس نے یوٹیوب پر اپنی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ شروع کردی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ 27 ستمبر سے آئینی بنچ کی سماعت کو یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کرے گی۔ ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ گزشتہ روز تمام ججز کے متفقہ فیصلے کے بعد پانچ ججوں کی آئینی بنچ کی کارروائی کا ‘لائیو ٹیلی کاسٹ’ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ای ڈبلیو ایس کوٹہ کا جواز، بھوپال گیس سانحہ کیس، داؤدی بوہرہ برادری میں بائیکاٹ کی مذہبی روایت وغیرہ کی سماعت آئینی بنچ کر رہی ہے۔ سینئر وکیل اندرا جے سنگھ نے حال ہی میں ایک خط کے ذریعے چیف جسٹس اور عدالت عظمیٰ کے دیگر ججوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ای ڈبلیو ایس کوٹہ، حجاب پر پابندی، شہریت ترمیمی قانون وغیرہ سمیت قومی اہمیت کے متعدد مقدمات کی سماعتوں کی براہ راست نشریات فوری طور پر شروع کریں۔

انہوں نے کہا کہ سوپنل ترپاٹھی کیس (2018) میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں ہر شہری کے بنیادی حق کے تحت معلومات کی آزادی کے ساتھ ساتھ انصاف تک رسائی کا حق بھی ضروری بتایا تھا۔

اس وقت کے چیف جسٹس این وی رمن کے آخری دن رسمی بنچ کی کارروائی کو براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ گجرات، اڑیسہ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک سمیت کئی ہائی کورٹس نے یوٹیوب پر اپنی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ شروع کردی ہے۔

a3w
a3w