سوشیل میڈیاکرناٹک

کرناٹک کے مندر میں خاتون کو مار پیٹ اور گھسیٹنے کا ویڈیو وائرل

بنگلورو کے ایک مندر میں ایک خاتون کو لاتیں مارنے، گھسیٹنے اور لاٹھیوں سے مارنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

بنگلورو: بنگلورو کے ایک مندر میں ایک خاتون کو لاتیں مارنے، گھسیٹنے اور لاٹھیوں سے مارنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار

متاثرہ خاتون ہیماوتی نے امرتا ہالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ 21 دسمبر کو پیش آیا تھا۔ ملزم منی کرشنا امرتا ہالی علاقہ میں لکشمی نرسمہا سوامی مندر کا دھرم رشی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کو بار بار تھپڑ مارے جارہے ہیں، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جارہا ہے، ملزم کو اسے لاٹھی سے پیٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ وہ پناہ کے لیے دوڑ رہی ہے۔

منی کرشنا کے خلاف تعزیراتِ ہند کی دفعہ 354 کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔