دہلی

بے روزگاری میں اضافہ‘ کانگریس قائد پی چدمبرم کی مرکز پر تنقید

سابق وزیر فینانس نے کہا کہ بے روزگاروں کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں میں مایوسی پائی جارہی ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ بے روزگاری کی شرح 8 فیصد ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم نے بے روزگاری کے مسئلہ پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مودی حکومت کے قیام کے 8 سال ہوگئے ہیں اس کے باوجود روزگار کا مسئلہ توجہ طلب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ باعث ِ تشویش ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کے 8 سال کے باوجود کئی نوجوان روزگار سے محروم ہیں۔

سابق وزیر فینانس نے کہا کہ بے روزگاروں کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں میں مایوسی پائی جارہی ہے۔ سابق وزیر نے کہا کہ بے روزگاری کی شرح 8 فیصد ہے۔ گزشتہ ماہ ہوئے جائزہ اجلاس میں وزارت ِ فینانس کے حکام نے بے روزگاری کے تعلق سے کچھ نہیں کہا۔

کانگریس کے سینئر قائد‘ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت ِ حال ابتر ہوگئی ہے۔ پی چدمبرم نے مزید کہا ہے کہ اترپردیش میں گریڈ سی روزگار کے لئے 37لاکھ افراد نے درخواست دی ہے جبکہ اگنی ویر ملازمت کے لئے 35 لاکھ نوجوانوں نے درخواست پیش کی ہے۔