جموں و کشمیر
کشمیری علیحدگی پسند قائد شبیرشاہ کی جائیداد ضبط
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے جیل میں بند علیحدگی پسند قائد شبیر احمد شاہ کی 21لاکھ 80ہزار کی غیرمنقولہ جائیداد منی لانڈرنگ قانون(پی ایم ایل اے) کے تحت ضبط کرلی۔
نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے جمعہ کے دن کہا کہ اس نے جیل میں بند علیحدگی پسند قائد شبیر احمد شاہ کی 21لاکھ 80ہزار کی غیرمنقولہ جائیداد منی لانڈرنگ قانون(پی ایم ایل اے) کے تحت ضبط کرلی۔
یہ جائیداد سری نگر کی Botshah کالونی میں واقع ہے۔
ای ڈی نے حافظ محمد سعید اور دیگر کے خلاف درج ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
شبیر احمد شاہ فی الحال دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
این آئی اے نے انہیں منی لانڈرنگ کیس میں 25 جولائی 2017کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں سری نگر سے دہلی منتقل کردیا گیا تھا۔