دہلی

ہیرالڈ ہاؤس کی ای ڈی نے دوبارہ تلاشی لی

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ای ڈی کی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ان کی پارٹی کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ کیس کے سلسلے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون سے متعلق معاملات کی جانچ کرنے والی مرکزی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کی سابق صدر راہول گاندھی سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

 جمعرات کو دہلی میں ینگ انڈیا لمیٹڈ کمپنی کے دفتر کی عمارت کی دوبارہ تلاشی لی گئی۔ اس دوران کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے کو بھی وہاں طلب کیا گیا۔ اس سے قبل ایجنسی نے ہیرالڈ ہاؤس، بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں واقع ینگ انڈیا کے دفتر کو سیل کر دیا تھا اور اس پر نوٹس چسپاں کر کے لوگوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی۔

سیل کرنے کی کارروائی سے قبل ایجنسی نے ملک بھر میں پھیلے ہیرالڈ ہاؤس اور ہیرالڈ اخبار گروپ کے مقامات کی تلاشی لی تھی۔ کانگریس کے سابق صدر مسٹر گاندھی نے ای ڈی کی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذریعے ان کی پارٹی کو دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، "راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے کو ای ڈی نے اس وقت طلب کیا ہے جب پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے۔ درحقیقت وہ (کھرگے) وہاں سے 12:20 پر روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی حاضری ریکارڈ کی تھی۔

ذرائع کے مطابق، ” کھرگے ہیرالڈ ہاؤس پہنچے تھے اور وہاں ای ڈی کی ٹیم تلاشی کے کام میں لگی ہوئی تھی۔ مسٹر کھرگے نے منگل کو کہا تھا کہ نیشنل ہیرالڈ کے مختلف دفاتر پر ای ڈی کے چھاپے "سیاسی انتقام” کی کارروائی تھی۔ , قابل ذکر ہے کہ ہیرالڈ منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی نے مسٹر راہل گاندھی اور محترمہ سونیا گاندھی سے کئی راؤنڈ میں کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔