کھیل

کلے کورٹ کا بادشاہ رافل نڈال اس بار فرنچ اوپن نہیں کھیلے گا

ہسپانوی ٹینس لیجنڈ اور 22 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن رافیل نڈال نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 2024 ان کے کیریئر کا آخری سال ہوگا، یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ اس سال ہونے والے فرنچ اوپن سے دستبردار ہو جائیں گے۔

میلورکا: ہسپانوی ٹینس لیجنڈ اور 22 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن رافیل نڈال نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 2024 ان کے کیریئر کا آخری سال ہوگا، یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ اس سال ہونے والے فرنچ اوپن سے دستبردار ہو جائیں گے۔

نڈال نے یہاں اپنی اکیڈمی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میری چوٹ اس طرح ٹھیک نہیں ہوئی جس طرح میں نے توقع کی تھی۔ میرے لیے رولینڈ گیروس میں کھیلنا ناممکن ہو گا۔

نڈال کو اس سال کے شروع میں آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں میکنزی میکڈونلڈ کا سامنا کرتے ہوئے کولہے کی انجری ہوئی تھی۔ اس چوٹ کے بعد سے وہ کورٹ میں واپس نہیں آئے ہیں۔

a3w
a3w