دہلی

نئی پارلیمنٹ بلڈنگ کا اِس تاریخ کو مودی کے ہاتھوں افتتاح

پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو پی ایم مودی سے ملاقات کی اور ان سے اس عمارت کا افتتاح کرنے پر زور دیا تھا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال

پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو پی ایم مودی سے ملاقات کی اور ان سے اس عمارت کا افتتاح کرنے پر زور دیا تھا۔

خیال رہے کہ 5 اگست 2019 کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ کے لیے نئی عمارت تعمیر کرے۔ اس کے بعد 10 دسمبر 2020 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کو معیار کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

اب پارلیمنٹ کی نوتعمیر شدہ عمارت جہاں ایک طرف ہندوستان کی شاندار جمہوری روایات اور آئینی اقدار کو مزید تقویت دینے کا کام کرے گی وہیں جدید ترین سہولیات سے آراستہ یہ عمارت اراکین کو اپنے فرائض بہتر طریقے سے انجام دینے میں بھی مدد کرے گی۔ .

پارلیمنٹ کی نئی تعمیرشدہ عمارت میں اب لوک سبھا میں 888 ممبران بیٹھ سکیں گے۔

پارلیمنٹ کی موجودہ عمارت میں لوک سبھا میں 550 معزز ممبران جبکہ راجیہ سبھا میں 250 اراکین کے بیٹھنے کا انتظام ہے۔ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں لوک سبھا کے 888 اور راجیہ سبھا کے 384 اراکین کی نشست کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس صرف لوک سبھا چیمبر میں ہی منعقد ہوگا۔

a3w
a3w