دہلی

ناک کے ذریعہ استعمال کی اولین کووڈ ویکسین کی 26 جنوری کو لانچ

ملک میں ویکسین تیار کرنے والی دیسی کمپنی بھارت بائیوٹیک ہندوستان میں اپنی نوعیت کی اولین ناک کے ذریعہ دی جانے والی ویکسین 26جنوری کو لانچ کرے گی۔

نئی دہلی: ملک میں ویکسین تیار کرنے والی دیسی کمپنی بھارت بائیوٹیک ہندوستان میں اپنی نوعیت کی اولین ناک کے ذریعہ دی جانے والی ویکسین 26جنوری کو لانچ کرے گی۔

کمپنی کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر کرشنا ایلا نے یہاں یہ بات بتائی۔

بھوپال میں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول میں طلبہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایلا نے اس پروگرام میں بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری Nasal ویکسین 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر باضابطہ طور پر لانچ کی جائے گی۔

دسمبر میں بھارت بائیوٹک نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت کو انٹرا نیزل ویکسین 325 روپے فی شاٹ فروخت کرے گا جبکہ خانگی ٹیکہ اندازی مراکز کو 800 روپے فی شاٹ کی شرح سے ویکسین فروخت کی جائے گی۔