شمالی بھارت

کمسن بچی پر گائے کا وحشیانہ حملہ (دل دہلا دینے والی ویڈیو)

ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کی بچی ایک گلی سے گزر رہی ہے جبکہ اسی دوران وہاں موجود گائے اچانک پیچھے مڑ کر بچی پر اپنے سینگھوں کے ذریعے حملہ کر دیتی ہے۔

حیدرآباد: چینائی سے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں اسکول سے گھر واپس آنے والی کمسن بچی پر گائے نے حملہ کر دیا۔

متعلقہ خبریں
بی سی سی آئی نے سی ایس کے کپتان کو زبردست خراج پیش کیا
اسکولی طالبہ کی ہراسانی، نوجوان کو تین سال جیل و جرمانہ کی سزا
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)

ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کی بچی ایک گلی سے گزر رہی ہے جبکہ اسی دوران وہاں موجود گائے اچانک پیچھے مڑ کر بچی پر اپنے سینگھوں کے ذریعے حملہ کر دیتی ہے۔

یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا۔اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 9 اگست کو پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گائے نے اپنے سینگوں کا استعمال کرتے ہوئے بچی کو اٹھایا اور بار بار اس پر حملہ کیا۔

ماں کی چیخ و پکار سن کر راہگیر جمع ہو گئے اور پتھر پھینک کر گائے کو بھگانے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کو سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب اس کی حالت ٹھیک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب چینائی کارپوریشن کے عہدیداروں نے گائے کو پکڑ لیا۔ پولیس نے گائے کے مالک وویک کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

a3w
a3w