آندھراپردیش

کورونا کے خوف سے 2 سال تک گھر میں ہی محدود رہنے والی ماں اور بیٹی اسپتال منتقل

یہ دونوں کورونا کے خوف اور بے چینی کی شکار تھیں۔ان دونوں کی شناخت درگابھوانی بیٹی اور مانی، ماں کے طورپر کی گئی ہے۔ان کی صحت تقریبا دو سال سے گھر میں ہی خود کو بند کرلینے کے نتیجہ میں گررہی تھی۔

حیدرآباد: کورونا کے خوف سے تقریبا دو سالوں سے گھر ہی میں محدود رہنے والی ماں اور بیٹی کو پولیس نے پڑوسیوں اور رشتہ داروں کی مد د سے اسپتال منتقل کیا۔اس واقعہ کا علم گذشتہ روز اے پی کے کاکناڈا ضلع میں ہوا۔

یہ دونوں کورونا کے خوف اور بے چینی کی شکار تھیں۔ان دونوں کی شناخت درگابھوانی بیٹی اور مانی، ماں کے طورپر کی گئی ہے۔ان کی صحت تقریبا دو سال سے گھر میں ہی خود کو بند کرلینے کے نتیجہ میں گررہی تھی۔

پڑوسیوں اوران کے رشتہ داروں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے میڈیکل اسٹاف کی مدد سے ان دونوں خواتین کو گھر سے نکالتے ہوئے علاج کیلئے کاکناڈا کے سرکاری اسپتال منتقل کرنے کو یقینی بنایا۔یہ دونوں ذہنی مسائل کی بھی شکار تھیں۔