تلنگانہ

خاندان کی خودکشی سے دلبرداشتہ شخص نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی

حیدرآباد: بیوی،بیٹے اور بیٹی کی 6ماہ پہلے خودکشی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نارکٹ پلی علاقہ میں چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔اس شخص کی شناخت اوراوانی گاوں کے رہنے والے جاناریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔

وہ نلگنڈہ ٹاون کی دیورکنڈہ روڈ پر اسکراپ کا کاروبار کرتا تھا۔پولیس کے مطابق مقامی افراد نے ٹرین کی پٹریوں پر اس کی لاش کو دیکھا اور اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق جون میں جاناریڈی کے بیٹے رشِک ریڈی، اس کی بیٹی ہسمیکاریڈی اور بیوی نے اے پی کے ستن پلی میں اسی طرح خودکشی کرلی تھی۔