کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو کانگریس کی وجہ بتاؤ نوٹس
کانگریس ہائی کمان نے پارٹی کے بھونگیر ایم پی کو مٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔

حیدرآباد: کانگریس ہائی کمان نے پارٹی کے بھونگیر ایم پی کو مٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی ہے۔
کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے نام اس لئے وجہ بتاؤ نوٹس دی گئی کیونکہ انہوں نے کانگریس قائدین اور کارکنوں کو مبینہ طور پر حلقہ اسمبلی منگوڈ کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی امیدوار و اپنے چھوٹے بھائی راجگوپال ریڈی کے حق میں ووٹ دینے کا مشورہ دیا تھا۔
وینکٹ ریڈی کے ایک ویڈیو میں یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ منگوڈ سے کانگریس کی فتح ممکن نہیں ہے۔
اے آئی سی سی سکریٹری طارق انور نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کے وینکٹ ریڈی ایم پی کو اندرون 10 یوم اس نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وینکٹ ریڈی ایم پی کا ایک آڈیو اور دوسرا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارم پر وائرل ہوگیا ہے جو پارٹی ڈسپلن اور اس کے مفادات کے خلاف ہے۔ پردیش کانگریس کے انچارج مانیکم ٹیگور کی رپورٹ کی اساس پر طارق انور نے وینکٹ ریڈی کو یہ نوٹس جاری کی ہے۔