جرائم و حادثات
آٹو میں سوار خاتون کا گلا کاٹ کر طلائی زیور چھین لئے گئے
اس آٹو کے پداپلی گاوں کے قریب پہنچتے ہی حملہ آوروں نے ڈرائیور کے ساتھ ساتھ کرشنماں پر حملہ کرتے ہوئے تیز دھار چاقو سے اس کا گلا کاٹ دیااور اس کے پاس سے طلائی زیور کو چھین لیا۔
حیدرآباد: آٹو میں سوار خاتون کاگلاکاٹ کر اس کے طلائی زیور چھین لئے گئے۔یہ دل دہلادینے والی واردات تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آئی ۔ تفصیلات کے مطابق خاتون جس کی شناخت مدھورمنڈل سے تعلق رکھنے والی کرشنماں کے طورپر کی گئی ہے،پداپلی گاوں میں اپنے بھائی کے مکان جانے کیلئے آٹو میں سوار ہوئی تاہم کچھ ہی دیر بعد بعض افرادبھی اس آٹو میں سوار ہوئے۔
اس آٹو کے پداپلی گاوں کے قریب پہنچتے ہی حملہ آوروں نے ڈرائیور کے ساتھ ساتھ کرشنماں پر حملہ کرتے ہوئے تیز دھار چاقو سے اس کا گلا کاٹ دیااور اس کے پاس سے طلائی زیور کو چھین لیا۔
آٹو ڈرائیور مشکلات کے باوجود کسی طرح اس خاتون کو بچاکر ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔پولیس نے ڈرائیور کی شکایت کی بنیاد پر ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔خاتون اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
a3w