ایشیاء

عارف علوی، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں

صدرپاکستان عارف علوی‘برسرِ اقتدار جماعت کے وزراء کی تنقیدوں کا نشانہ بنے ہیں۔ ان پر سابق وزیراعظم عمران خان کے مشورہ پر ملک کے الیکشن کمیشن پر خیبرپختون خواہ اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔

اسلام آباد: صدرپاکستان عارف علوی‘برسرِ اقتدار جماعت کے وزراء کی تنقیدوں کا نشانہ بنے ہیں۔ ان پر سابق وزیراعظم عمران خان کے مشورہ پر ملک کے الیکشن کمیشن پر خیبرپختون خواہ اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرنے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع
رات کی تاریکی میں ہمارا خط ِ اعتماد چُرالیا گیا : پاکستان تحریک انصاف کا شکوہ
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
امریکہ کا عمران خان اور دیگر قیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش

صدر علوی نے جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ہے ہفتہ کے دن پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی) سکندرسلطان راجہ کو20 فروری کو فوری ملاقات کیلئے مدعو کیاتاکہ 12 اسمبلیوں کی انتخابی تاریخوں پر تبادلہ خیال کیاجائے۔

8 فروری کولکھے گئے مکتوب کا جواب نہ آنے پر صدر نے دوسرا مکتوب لکھا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی ”بے رخی اور بے عملی“ پر اپنی ناراضگی ظاہرکی۔ علٰحدہ بیانات میں وزرائے داخلہ‘ دفاع اور قانون نے صدرپر تنقید کی اور انہیں ان کی دستوری پوزیشن یاد دلائی۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عارف علوی کو صدرپاکستان کی حیثیت سے کام کرناچاہئیے‘عمران خان کے ترجمان کے طور پر نہیں۔ الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے صدر کا کوئی لینادینا نہیں ہوتا۔ دی ایکسپریس ٹریبون نے یہ اطلاع دی۔ رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیاکہ صدر‘الیکشن کمیشن کی دستوری اتھاریٹی میں مداخلت کررہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران خان‘ صدر کے ذریعہ الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی الیکشن کمیشن کے امور میں ”مداخلت“ کے لئے صدر پر تنقید کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا عارف علوی‘اپنی آئینی(دستوری) حدود میں رہیں۔ سیاست نہ کریں۔ اپنی نہ سہی اپنے عہدہ کی عزت کا خیال کریں۔ وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے صدر کو یاددلایاکہ آئین(دستور) صدرکو اختیارانہیں دیتا کہ وہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دیں۔

a3w
a3w