تلنگانہ

کھلے بازار سے تلنگانہ 12 ہزار کروڑ کا قرض حاصل کرے گا!

مالی سال2023-24 کے پہلے سہ ماہی کے دوران کھلے بازار سے حکومت تلنگانہ 12,500 کروڑ روپے قرض حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

حیدرآباد: مالی سال2023-24 کے پہلے سہ ماہی کے دوران کھلے بازار سے حکومت تلنگانہ 12,500 کروڑ روپے قرض حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

آر بی آئی کی جانب سے تیار کردہ جدول کے مطابق اپریل کے مہینہ میں تلنگانہ 4000کروڑ، مئی کے مہینہ میں 500 کروڑ اور جون کے مہینہ میں 5000 کروڑ روپے قرض حاصل کرسکتا ہے۔ جدول کے مطابق کھلے بازاروں سے ریاستیں،1,99,950 کروڑ روپے حاصل کرسکتے ہیں۔

2023-24 کے پہلے سہ ماہی کے دوران اوپن مارکٹ سے آنداھردیش 2000 کروڑ روپے قرض حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ آر بی آئی کی جانب سے حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے شفاف انداز میں آکشن (ہراج) کرایا جائے گا۔

اور ہر سہ ماہی کے دوران ریاستوں کو قرض منظور کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں آر بی آئی کی جانب سے ریاستی حکومتوں اور مرکزی زیر حکومت علاقوں کی مالی صورتحال ومسائل قرض، ادائیگی کی صورتحال اور سود کے ذریعہ پڑنے والے بار کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔