کیا آئی این ایس وکرانت وزیر اعظم کو چین کے بارے میں بولنے کا حوصلہ دے گا؟: اویسی
ایم آئی ایم کے صدر نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ آئی این ایس وکرانت وزیر اعظم مودی کو اتنا حوصلہ عطا کرے گا کہ وہ پارلیمنٹ میں چین کا نام لیں۔
حیدرآباد: دیسی ساختہ آئی این ایس وکرانت کو بحریہ میں شامل کیے جانے کے دن اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے آج سوال اٹھایا کہ آیا اس جہاز کی بحریہ میں شمولیت سے وزیر اعظم نریندر مودی کو چین کے بارے میں کچھ بولنے کا حوصلہ ملے گا جس نے ہماری سرزمین کے 10 مواضعات پر قبضہ کرلیا ہے۔
ایم آئی ایم کے صدر نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ آئی این ایس وکرانت وزیر اعظم مودی کو اتنا حوصلہ عطا کرے گا کہ وہ پارلیمنٹ میں چین کا نام لیں۔
اویسی نے کہا کہ آئی این ایس وکرانت کو بحری بیڑہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں ایک تیسرے طیارہ بردار جہاز کی بھی ضرورت ہے، لیکن وہ (مودی) اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور ان کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ ہم کو 200 جہازوں کی ضرورت ہے، لیکن ہمارے پاس صرف 130 جہاز ہیں۔