آپ کے موبائل پر آپ کی تصویر! بات نہ کریں، اسکرین کی طرف نہ دیکھیں۔ محنت کی کمائی لوٹنے سائبر مجرمین کے نئے حربے
خبردار! سائبر مجرمین، آپ کو آپ کی محنت سے کمائی گئی رقم سے محروم کرنے، اس رقم کو لوٹنے کے لئے مختلف اور نئے حربے اختیار کررہے ہیں۔
حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) خبردار! سائبر مجرمین، آپ کو آپ کی محنت سے کمائی گئی رقم سے محروم کرنے، اس رقم کو لوٹنے کے لئے مختلف اور نئے حربے اختیار کررہے ہیں۔
سائبر مجرموں کا نیا حربہ یہ ہے کہ اگر آپ کے سیل فون کی گھنٹی بج رہی ہے، فون اسکرین پر آپ، اپنی تصویر دیکھتے ہیں جیسا کہ کیمرہ آپ کی تصویر لے رہا ہے۔
اس صورت حال میں آپ، قطعی طورپر فون کے اسکرین کی طرف نہ دیکھیں، اس جانب توجہ نہ دیں، اسکرین کی طرف اپنا چہرہ نہ لے جائیں اور آپ جب تک بات نہ کریں تب تک یہ گھنٹی خود بہ خود بند نہ ہوجائے۔
آپ کو 852 سے شروع ہونے والے نمبر سے کال آسکتا ہے جیسے ہی آپ کال کرنے کے لئے بٹن دبائیں گے یا ٹچ کریں گے وہ آپ کی تصویر لے لے گا (آپ کے چہرہ کی شناخت حاصل کرلے گا)، اگر بات کریں گے تو آپ کی آواز کو ریکارڈ کرلے گا جس کے بعد سائبر مجرم آپ کے سیل فون کو بلاک کردے گا اور آپ کے فون میں موجود ڈاٹا استعمال کرلے گا۔
مجرمین، مصنوعی ذہانت کی ٹکنالوجی سے آپ کے دوستوں کو کال کریں گے اور آپ کے ساتھ ویڈیو کال بھی کیا جاسکتا ہے۔ آپ کے دوست، اسکرین پر آپ کی تصویر دیکھنے کے بعد یقینا دھوکہ کھا سکتے ہیں۔ یہ ایک نیا اسکام ہے جس سے چوکسی ضروری ہے۔