دہلی
کینیڈا مسئلہ، جئے شنکر نے مودی کو تفصیلات سے واقف کرایا
خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری سفارتی تعطل کے درمیان وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تازہ ترین صورتِ حال سے واقف کرایا۔
نئی دہلی: خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری سفارتی تعطل کے درمیان وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تازہ ترین صورتِ حال سے واقف کرایا۔
ذرائع کے مطابق جئے شنکر نے وزیر اعظم سے پارلیمنٹ میں ملاقات کی اور باور کیا جاتا ہے کہ انھوں نے کینیڈا سے متعلق واقعات کی تفصیلات سے انھیں واقف کرایا۔
دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات 18 ستمبر کو انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئے تھے جب کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں الزام لگایا تھا کہ کینیڈا کی سیکوریٹی ایجنسیاں، حکومت ِ ہند کے ایجنٹس اور خالصتان ٹائیگر فورس کے صدر ہردیپ سنگھ نجار کے جون میں برٹش کولمبیا میں قتل اور حکومت ِ ہند کے ایجنٹس کے درمیان کڑی تلاش کررہی ہیں۔