یوروپ

گائے کی یہ تصویر، گائے کے گوبر سے بنائی گئی ہے!

دنیا بھر کے فنکار اپنی پینٹنگ کے شاہکار بنانے کے لیے طرح طرح کے ذرائع (میڈیئم) استعمال کرتے ہیں۔ اب ایک جرمن فنکار نے گائے کے گوبر سے کشید کردہ رنگ سے پینٹنگ بنانے کا آغاز کیا ہے۔

جرمن: دنیا بھر کے فنکار اپنی پینٹنگ کے شاہکار بنانے کے لیے طرح طرح کے ذرائع (میڈیئم) استعمال کرتے ہیں۔ اب ایک جرمن فنکار نے گائے کے گوبر سے کشید کردہ رنگ سے پینٹنگ بنانے کا آغاز کیا ہے۔

ورنرہائٹل نے انوکھے مادے یعنی گائے کے گوبر سے قدرتی طور پر زردی مائل (سیپیا) تصاویر بنائی ہیں جن میں قدرتی مناظر، جانوروں اور پہاڑ وغیرہ کی تصاویر شامل ہیں۔

اس سے قبل آرٹسٹ لال بیگ کو کینوس بناکر فن پارے بناتے رہے ہیں، چین میں ایک فنکار اپنے خون سے پینٹنگ بناتے ہیں لیکن ورنر نے گائے کے گوبر کا انتخاب کیا ہے۔

ورنرہائٹل سال 2012 سے گوبرکو بطور رنگ استعمال کررہے ہیں اور ان کے مطابق اس سے پینٹنگ میں غیرمعمولی قدرتی رنگ آتا ہے جو سیپیا رنگت کا حامل ہوتا ہے۔

وہ ایک کھیت میں کام کرتے تھے جہاں گائے پھینسیں بھی ان کی ساتھی تھیں۔ وہ ایک بالٹی میں گوبر جمع کرکے اس میں پانی ملاتے ہیں۔ اسطرح گوبر کی رنگت کو حسبِ استعمال کے تحت تیار کیا جاتا ہے۔ لیکن وہ براہِ راست گائے کا گوبر جمع کرتے ہیں اور اسے زمین پر نہیں گرنے دیتے۔

وہ کہتے ہیں کہ ایک بالٹی گوبر سے وہ پورے سال تک پینٹنگ بناسکتے ہیں اور یہ ان کے لیے بہت کم خرچ اور باسہولت انداز ہے۔ ورنر کے مطابق اگر روایتی رنگوں سے سے انہیں بنایا جائے تو مہنگے رنگوں پر اخراجات بہت زیادہ آتے ہیں۔

ورنر جرمنی کے علاقے بیوریا کے ایک گاؤں میں رہتے ہیں۔ وہ قدرتی مناظر، جانور، پہاڑ کے علاوہ زرعی اشیا جن میں ٹریکٹر وغیرہ شامل ہیں بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسانی پورٹریٹ اور قدرتی مناظر مثلاً کھیت وغیرہ بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

a3w
a3w