ایل پی جی سلنڈر کے دام کم
تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز سے ہوائی جہاز کے ایندھن اور کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں ہوائی جہاز کا ایندھن 1,308.41 روپے یعنی 1.42 فیصد کم ہو کر آج سے 90,713.41 روپے فی کلولیٹر ہو گیا ہے۔
نئی دہلی: تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز سے ہوائی جہاز کے ایندھن اور کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں ہوائی جہاز کا ایندھن 1,308.41 روپے یعنی 1.42 فیصد کم ہو کر آج سے 90,713.41 روپے فی کلولیٹر ہو گیا ہے۔
اس سے پہلے مسلسل دو مہینے اس کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ کلکتہ میں ہوائی ایندھن 1,278.72 روپے (1.34 فیصد) کم ہو کر اب 93,886.18 روپے اور ممبئی میں 1,244.31 روپے (1.45 فیصد) کم ہو کر 84,832.83 روپے فی کلولیٹر ہوگیا ہے۔
چنئی میں اس میں 1,360.30 روپے یعنی 1.42 فیصد کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 94,151.96 روپے فی کلولیٹر پر دستیاب ہوگا۔ اسی دوران، 19 کلو والے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 51.50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔
اپریل سے اب تک چھٹی مرتبہ اس میں کمی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گھریلو گیس صارفین کو اپریل کے بعد سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔
دہلی اور چنئی میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 51.50 روپے کم ہو کر بالترتیب 1,580 روپے اور 1,738 روپے کا ہوگیا ہے۔ کلکتہ میں یہ 50.50 روپے اور ممبئی میں 51 روپے کم ہوا ہے۔ آج سے کلکتہ میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 1,684 روپے اور ممبئی میں 1,531.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔