مشرق وسطیٰ

سعودی عرب۔اسرائیل تعلقات معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا: بائیڈن

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام تعلقات میں معمول کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔

واشنگٹن: امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام تعلقات میں معمول کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہم ابھی سعودی، اسرائیل تعلقات کے معاہدے سے بہت دور ہیں تاہم ہمیں بات کرنے کیلئے بہت کچھ ملا ہے۔

صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اسرائیل سے کوئی زیادہ مسئلہ ہے۔