تلنگانہ

تلنگانہ: جورالا پراجکٹ کے 12 دروازے کھول دیے گئے تلنگانہ کے

پراجکٹ میں گنجائش سے زیادہ پانی جمع ہو جانے پر حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر رات کے وقت جورالا پراجکٹ کے 12 دروازے کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑنا شروع کر دیا۔

حیدرآباد: مہاراشٹرا میں ہو رہی مسلسل موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں دریایے کرشنا میں زبردست سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس سے تلنگانہ کے جورالا پراجکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا
نوجوانوں میں قیادت کی تربیت ناگزیر: تلنگانہ جاگروتی کا ریاست گیر سیاسی تربیتی پروگرام


پراجکٹ میں گنجائش سے زیادہ پانی جمع ہو جانے پر حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر رات کے وقت جورالا پراجکٹ کے 12 دروازے کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑنا شروع کر دیا۔


اس وقت جُورالا پراجکٹ میں 1,05,000 کیوسک پانی کی آمد ہو رہی ہے جب کہ 1,03,908 کیوسک پانی کو نچلے علاقوں کی طرف خارج کیا جا رہا ہے۔


ڈیم کی مکمل سطح 318.518 میٹر ہے، جبکہ فی الحال پانی کی سطح 317.380 میٹر پر برقرار ہے۔


جورالا پراجکٹ سے خارج ہونے والے پانی کے باعث سری سیلم پراجکٹ میں بھی پانی کی آمد میں تیزی آئی ہے۔ حکام کے مطابق وہاں پانی کی سطح 850 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مکمل گنجائش 885 فٹ ہے۔


حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور نچلے علاقوں کے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔