تعلیم و روزگار
گروپ 4کی جائیدادوں پر تقررات کانوٹیفکیشن جلد جاری
ریاستی وزیرصحت ہریش راو نے کہا ہے کہ عوامی بہبود کو اپنا مقصد بناتے ہوئے ریاستی حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔
حیدرآباد: ریاستی وزیرصحت ہریش راو نے کہا ہے کہ عوامی بہبود کو اپنا مقصد بناتے ہوئے ریاستی حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے سدی پیٹ ضلع مستقرمیں کے سی آر نگر کالونی میں 33/11 کے وی پاور سب اسٹیشن کے تعمیراتی کاموں، ایک لاکھ 50 ہزار لیٹر کے صاف پانی کے ٹینک کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔
بعد ازاں انہوں نے کے سی آر نگر میں قائم پولیس آوٹ پوسٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی گروپ 4 کے لیے10 ہزار ملازمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایل اینڈ ٹی ٹریننگ سنٹر کے ذریعہ نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی اور انہیں ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔