تعلیم و روزگارجنوبی بھارتسوشیل میڈیا

امتحان میں پاس ہونے کیلئے طلبہ کا انوکھا طریقہ

سوشیل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پولیس افسر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں کرنسی کے مختلف نوٹوں کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ یہ نوٹ طلبہ کی جانب سے اپنی امتحانی کاپیوں کے ساتھ منسلک کئے گئے ہیں۔

اڈیشہ: طالب علم اکثر امتحانات میں دھوکہ دینے کے نت نئے طریقے نکالتے ہیں۔ وہ یا تو امتحان ہال میں ساتھی طلباء سے مدد لیتے ہیں یا چٹیاں بناتے ہیں جن پر جوابات ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انٹر سال دوم کے انگلش مضمون کا امتحان، 14ہزار طلبہ غیر حاضر
میگاڈی ایس سی منعقد کرنے حکومت کا منصوبہ، 9800 اساتذہ مخلوعہ کی جائیدادوں پر تقررات کا امکان
ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ کو کونسلنگ کی سہولت، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کا ٹول فری نمبر جاری
طلباء سے ٹوائلٹ صاف کروانے پر صدرمعلمہ کے خلاف ایف آئی آر
مفت کلاسس کا آغاز

طالب علم بھی امتحان پاس کرنے کے لیے اساتذہ کو رشوت دیتے ہیں؟ اسی طرح کا ایک واقعہ حال ہی میں اڈیشہ کے آئی پی ایس افسر ارون بوتھرا نے پیش کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح طلباء جوابی شیٹس کے اندر (نقدی) رکھتے ہیں اور اساتذہ سے انہیں پاسنگ نمبر دینے کو کہتے ہیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ یہ تصویر ایک استاد نے انہیں بھیجی ہے جن کے مطابق طلبہ کی جانب سے یہ نوٹ پیپر کی جوابی کاپی میں چھپائے ہوئے تھے۔

اور ساتھ میں یہ درخواست بھی منسلک تھی کہ انہیں امتحان میں پاسنگ مارکس دیے جائیں۔

پولیس افسر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ واقعہ ہمارے طلباء، اساتذہ اور پورے تعلیمی نظام کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔

a3w
a3w