آندھراپردیش

گنٹور میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ معاملہ

ڈاکٹرس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ لڑکا منکی پاکس سے متاثر ہے جس کے بعد اس کے نمونے شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال بھیجے گئے ہیں۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ معاملہ سامنے آیاکیونکہ ایک لڑکے کو اس بیماری کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کروایاگیا ہے۔اس لڑکے کا تعلق اوڈیشہ سے ہے جو اپنے والدین کے ساتھ اے پی کے پلناڈو آیاتھا۔

اس کے جسم پر چھالے نظرآنے کے بعد اس لڑکے کو گنٹور کے اسپتال میں داخل کروایاگیاجہاں خصوصی وارڈ میں اس کا علاج جاری ہے۔ڈاکٹرس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ لڑکا منکی پاکس سے متاثر ہے جس کے بعد اس کے نمونے شہرحیدرآباد کے گاندھی اسپتال بھیجے گئے ہیں۔

a3w
a3w