شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

یتیم فلسطینی بچوں کو پناہ دینے کی افواہیں : دارالعلوم دیوبند

دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند کے انتظامیہ نے آج ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ اس نے یتیم فلسطینی بچوں کو پناہ دی ہے اور ان اطلاعات کو جھوٹی افواہیں قراردیا۔

سہارن پور(یوپی): دینی درس گاہ دارالعلوم دیوبند کے انتظامیہ نے آج ان دعوؤں کو مسترد کردیا کہ اس نے یتیم فلسطینی بچوں کو پناہ دی ہے اور ان اطلاعات کو جھوٹی افواہیں قراردیا۔

متعلقہ خبریں
ناجائز مال میں میراث
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

ادارہ کے میڈیا انچارج اشرف عثمانی نے بتایا کہ گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بعض یتیم فلسطینی بچے دارالعلوم دیوبند آئے ہیں اور انہیں ایسے لوگوں کے حوالہ کیا جارہا ہے جو انہیں متبنیٰ کرنا چاہتے ہیں۔

ابتدا میں ہم نے ان افواہوں کو کوئی اہمیت نہیں دی لیکن اب لوگ گود لینے کے بارے میں دریافت کرنے لگے ہیں۔

لہٰذا ہم یہ وضاحت کرنا چاہتے ہیں کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ فلسطین کے بچے یہاں نہیں آئے ہیں اور انہیں گود لینے کے لئے کسی کے حوالہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

a3w
a3w