حیدرآباد

گنیش وسرجن کے مناسب انتظامات نہ کرنے پربنڈی سنجے برہم

بنڈی سنجے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سکریٹری سومیش کمار پر الزام عائد کیا کہ وہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں میں وہ سرفہرست ہیں۔

حیدرآباد: صدر ریاستی بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے نے حکومت پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے تاحال گنیش وسرجن کے مناسب انتظامات نہیں کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو گنیش وسرجن کے پرامن انعقاد پر توجہ دیناچاہے۔ بنڈی سنجے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سکریٹری سومیش کمار پر الزام عائد کیا کہ وہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں میں وہ سرفہرست ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھاگیہ نگر گنیش اتسوکمیٹی کی جانب سے گنیش مورتیوں کے وسرجن سے متعلق جو فیصلہ کیاگیاہے اس کی وہ تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے لاؤڈاسپیکر مسئلہ پر مباحث کرنے کا چیلنج کیا اور کہاکہ آج ریاست میں یوم اساتذہ تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ تاہم چیف منسٹرنے یوم اساتذہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔

بنڈی سنجے نے انچارج بی جے پی ترون جگھ کے ساتھ خیریت آباد میں واقع گنیش پنڈال کاآج دورہ کیا۔انہوں نے یہاں خصوصی پوجاکی۔اس موقع پرسابق رکن اسمبلی چنتلارام چندرریڈی اور مقامی قائدین بھی موجودتھے۔