تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں بارش سے فصلوں کو نقصان

تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں غیرموسمی بارش کے نتیجہ میں فصلوں کو نقصان پہنچاجس سے کسانوں میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں غیرموسمی بارش کے نتیجہ میں فصلوں کو نقصان پہنچاجس سے کسانوں میں تشویش کی لہردوڑگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کی وجہ سے خریداری کے مراکز میں لائی گئی دھان کو نقصان پہنچا۔ کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے باعث آم بھی گرگئے۔

دوسری طرف ناگر کرنول ضلع کے اتچم پیٹ منڈل میں اس غیر موسمی بارش اورتیز ہواؤں کے باعث کئی دیہاتوں میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جس سے مواضعات میں عوام کو شدید پریشانی کا سامناکرناپڑا۔

مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹرومشی کرشنا نے اس بارش کے نتیجہ میں ہوئے نقصانات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کسانوں کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت ان کی ہر طرح سے مدد کو یقینی بنائے گی۔

a3w
a3w