شمالی بھارت
گیان واپی مسجد مقدمہ‘ آئندہ سماعت 18 اگست کو مقرر
مسلمانوں کے وکلاء نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ سماعت کو ملتوی کردے اور 15 دن کا وقت دیا جائے جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے یہ تاریخ مقرر کی ہے۔

وارانسی: ضلع کی عدالت نے آج یہاں گیان واپی کامپلکس میں ماتا شرنگار گوری استھل میں روزانہ پوجا کی اجازت دینے کے تعلق سے پیش کی گئی درخواست سے متعلق کیس کی سماعت کی تاریخ 18 اگست مقرر کی ہے۔ مسلمانوں کے وکلاء نے اس کیس سے متعلق دستاویزات کے مشاہدہ کے لئے وقت طلب کیا ہے جس کی وجہ سے عدالت نے یہ تاریخ مقرر کی ہے۔ مسلمانوں کے وکلاء نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ سماعت کو ملتوی کردے اور 15 دن کا وقت دیا جائے جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے یہ تاریخ مقرر کی ہے۔