حیدرآباد

پارلیمنٹ الیکشن میں قسمت آزمائی کرنے کے ٹی آر کا منصوبہ،کویتا نظام آباد سے انتخاب لڑنے بضد!

کویتا کو پارٹی ہائی کمان پر بھروسہ نہیں کہ انہیں ٹکٹ دیا جائے گابھی یا نہیں۔ پارٹی ہائی کمان،کونسل میں پارٹی کی طاقت کو برقرار رکھنے کیلئے کویتا کو قانون ساز کونسل میں برقرار رہتی ہوئی دیکھنا چاہتی ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ پارلیمنٹ انتخابات میں قسمت آزمائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کے سی آر کے خاندان میں کسی ایک فرد کو پارلیمنٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے دباؤ کا سامنا ہے۔ کے سی آر کے خاندان میں تین افراد رکن اسمبلی، ایک رکن پارلیمنٹ اور ایک رکن کونسل ہے۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
لوک سبھا انتخابات کاایک ماہ بعد اعلان متوقع:ریونت ریڈی
عازمین حج کمیٹی ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل سے آغاز

 بتایا جاتاہا ہے کہ پارٹی نے کے ٹی آر کے لئے ابھی حلقہ پارلیمنٹ کا انتخابات نہیں کیا ہے تاہم حلقہ کے انتخابات کیلئے مشاورت جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بی آر ایس کی مضبوط آواز کیلئے کے ٹی راما راؤ موزوں شخص ہیں۔ کے سی آر کے بھانجہ ٹی ہریش راؤ کا بھی ماننا ہے کہ خاندان کے ایک فرد کو پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنا چاہئے۔

 اگر کے ٹی راما راؤ پارلیمنٹ انتخابات میں حصہ لیتے ہیں تو عین ممکن ہے کہ ٹی ہریش راؤ کو پارٹی کا کارگزار صدر بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کے سی آر کی دختر کویتا جو سابق میں نظام آباد سے رکن پارلیمنٹ تھیں، کا پارلیمنٹ انتخابات میں حصہ لینے کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔تاہم بتایا جارہا ہے کہ کویتا، نظام آباد سے مقابلہ کرنے کیلئے بضد ہیں۔

 ذرائع کے مطابق کویتا کو پارٹی ہائی کمان پر بھروسہ نہیں کہ انہیں ٹکٹ دیا جائے گابھی یا نہیں۔ پارٹی ہائی کمان،کونسل میں پارٹی کی طاقت کو برقرار رکھنے کیلئے کویتا کو قانون ساز کونسل میں برقرار رہتی ہوئی دیکھنا چاہتی ہے۔

 ریاست میں بی جے پی اور کانگریس کی لہر میں اچانک اضافہ کو دیکھتے ہوئے بی آر ایس قیادت پارٹی میں اندرونی خلفشار پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے۔

حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے غیر معمولی مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے پارٹی قیادت پر حال میں پارلیمنٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے وجود کو برقرار اور منوانا چاہتی ہے۔ اگرچہ کہ ابھی پارلیمنٹ انتخابات کا اعلان ہونا باقی ہے مگر پارٹی قیادت نے امیدواروں کے انتخاب کے لئے مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

a3w
a3w