جرائم و حادثات

ویڈیو: ایک کیلو ہیروئن ضبط، مادھوپور پولیس نے راجستھان کے 4 افراد گرفتار کرلیا

سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم شمس آباد اور مادھاپور پولیس نے راجستھان کے 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک کیلو ہیروئن اور 4 سیل فونس ضبط کرلیا جن کی مالیت 7 کروڑ 40 ہزارروپئے بتائی گئی ہے۔

حیدرآباد: سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم شمس آباد اور مادھاپور پولیس نے راجستھان کے 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک کیلو ہیروئن اور 4 سیل فونس ضبط کرلیا جن کی مالیت 7 کروڑ 40 ہزارروپئے بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مادھاپور میں 3 منشیات فروش اور 5 صارفین گرفتار، 4.34 کروڑ مالیتی ہیروئن پیسٹ ضبط
کمسن لڑکے کو ایک گھنٹہ میں پولیس نے تلاش کرلیا
شمس آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ،ماں بیٹا ہلاک
حیدرآباد جاپان فیسٹیول کاآغاز
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی

سائبرآباد کمشنر اویناش موہنتی نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ ریاست راجستھان کا نیم چند بھٹی،نرپت سنگھ، اجئے بھٹی اور ہریش سیروی کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے ایک کیلو ہیروئن ضبط کرلی۔

یہ ٹولی حیدرآباد میں بھاری منافع پر ہیروئن کو فروخت کرنے کے منصوبہ کے تحت آئے ہوئے تھے۔

خفیہ اطلاع پر پولیس نے دھاوا کرکے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ اس سے قبل راجستھان جودھپور پولیس نے انہیں گرفتار کیا تھا۔