کے سی آر، ہماچل اور گجرات میں  بی جے پی کیخلاف مہم چلائیں گے

کے سی آر بی جے پی کے خلاف اپنی مہم کا آغاز ہماچل پردیش اور گجرات سے کریں گے جہاں آئندہ دو مہینوں کے دوران اسمبلی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ، بی جے پی کے خلاف قومی سطح پر مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ اس مہم کے دوران وہ، بی جے پی کی جانب سے حریف سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے کی سازشوں اور عوامی منتخبہ حکومتوں کو گرانے کے غیر جمہوری اقدامات کا پردہ فاش کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

 کے سی آر بی جے پی کے خلاف اپنی مہم کا آغاز ہماچل پردیش اور گجرات سے کریں گے جہاں آئندہ دو مہینوں کے دوران اسمبلی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔ کے چندر شیکھر راؤ نے پہلے ہی بی جے پی کا ٹی آر ایس کے چار اراکین اسمبلی کو خریدنے کی مبینہ کوشش اور ان کی حکومت گرانے کے منصوبہ کو ناکام بناتے ہوئے پردہ فاش کردیا ہے۔

 اگرچہ کہ ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا مگر کے سی آر کا ماننا ہے کہ بی جے پی کی گندی سیاست اور کام کرنے کا بدترین طریقہ کار کو عوام کے سامنے رکھا جانا چاہئے۔ اب جبکہ ٹی آر ایس کو بی آر ایس میں تبدیل کیا جاچکا ہے، معلوم ہوا ہے کہ کے سی آر نے 50تا60 اراکین اسمبلی اور منتخبہ نمائندوں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔ جو گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کے خلاف مہم میں شرکت کریں گے۔

 ان دونوں ریاستوں کے عوام کو بی جے پی کی کالی کرتوتوں سے واقف کرایا جائے گا۔ دہلی سے حیدرآباد آئے چوروں کی ویڈیو کو مختلف زبانوں بشمول گجراتی میں ترجمہ کرواتے ہوئے اسے عوام میں تقسیم کیا جائے گا۔

کے سی آر کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیمس گذشتہ آٹھ سالوں کے دوران تلنگانہ میں رونماء تیز رفتار ترقی، عوام کے معیا زندگی میں ہوئی بہتری سے بھی واقف کرائیں گے۔ ان تمام امور کی انجام دہی کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button