حیدرآباد

ہائی کورٹ احاطہ میں ایڈوکیٹ کی موت، سرگرمیاں معطل

تلنگانہ ہائی کورٹ کے احاطہ میں آج ایک ایڈوکیٹ کی موت کے بعد عدالت العالیہ میں تمام سرگرمیوں کو معطل کردیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ کے احاطہ میں آج ایک ایڈوکیٹ کی موت کے بعد عدالت العالیہ میں تمام سرگرمیوں کو معطل کردیا گیا۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کورٹ کے گیٹ نمبر4پر گووردھن ریڈی کولم کے قلب پر شدید حملہ ہوا جس کے فوری بعد انہیں عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سینئر ایڈوکیٹ سی پرتاپ ریڈی کی جس طرح موت ہوئی اسی طرح گوردھن بھی چل بسے۔