تلنگانہ
ہائی کورٹ نے برقی بقایہ اداکرنے مرکز کے احکام پر روک لگادی
ڈویژن بنچ جس میں جسٹس آلوک ارادھے اور جسٹس این وی ایس کمار شامل تھے نے ریاستی حکومت کی جانب سے اِن احکام کو چیالنج کرنے کے بعد یہ رولنگ دی۔
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے اے پی جینکو کوبرقی کے واجب الادا 6700 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنے تلنگانہ اسٹیٹ سدرن اور
نارتھن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز اور تلنگانہ اسٹیٹ پاور کوارڈی نیشن کمیٹی کو مرکزی حکومت کی ہدایت سے متعلق احکام کو الٹ دیا۔
ڈویژن بنچ جس میں جسٹس آلوک ارادھے اور جسٹس این وی ایس کمار شامل تھے نے ریاستی حکومت کی جانب سے اِن احکام کو چیالنج کرنے کے بعد یہ رولنگ دی۔
اے پی تنظیم نو قانون کے مطابق مرکزی حکومت کی وزارتِ بجلی نے 29اگست کو احکام جاری کئے تھے۔