تلنگانہ

دھان خریدی کیلئے جاری ای ٹنڈر کو روکدینے کا حکم

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے کسانوں سے اقل ترین قیمت پر دھان کی خریدی کیلئے کردہ ای ٹنڈر کو تاحکم ثانی روک دینے کی ہدایت دی۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے کسانوں سے اقل ترین قیمت پر دھان کی خریدی کیلئے کردہ ای ٹنڈر کو تاحکم ثانی روک دینے کی ہدایت دی۔

16/ اکتوبر کو تلنگانہ اسٹیٹ سیول سپلائز کارپوریشن لمیٹڈ نے احکام جاری کرتے ہوئے اقل ترین قیمت پر دھان کی خریدی کیلئے ای ٹنڈر جاری کیا تھا۔

جس کے خلاف نائب صدر ٹی پی سی سی جی نرنجن نے چیف الیکشن کمشنر انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا اور ای ٹنڈر کو فوری روکدینے کی ہدایت دینے کی درخواست کی تھی۔

چنانچہ الیکشن کمیشن، آف انڈیا نے 20/ اکتوبر کو احکام جاری کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ شکایت پر تاحکم ثانی ای ٹنڈر پر عمل آوری کو فوری روک دیں۔

سنجے کمار انڈر سکریٹری (ای سی آئی) نے یہ احکام جاری کئے۔ نائب صدر کانگریس جی نرنجن کے الیکشن کمیشن کے مذکورہ احکام کا خیرمقدم کیا۔

a3w
a3w