انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو گنجا دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے(ویڈیو)

سلمان خان کو گزشتہ رات ممبئی میں نئے انداز میں دیکھا گیا۔ اداکار نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور جینس زیب تن کر رکھی ہے جبکہ انہوں نے اپنا سر منڈوا لیا۔

ممبئی: سلمان خان کو گزشتہ رات ممبئی میں نئے انداز میں دیکھا گیا۔ اداکار نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور جینس زیب تن کر رکھی ہے جبکہ انہوں نے اپنا سر منڈوا لیا۔

متعلقہ خبریں
سلمان خان کی خرابی صحت بگ باس 18 کی میزبانی غیر یقینی
کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی تعریف کی
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر
سلمان خان کو چیف منسٹر شنڈے کا فون
ہند۔پاک مقابلہ میں ٹائیگر کی دھاڑ گونجے گی

ٹائیگر اسٹار کو سالوں بعد گنجا دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے نئے انداز کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

سلمان خان کو اس سے قبل سن 2003 میں فلم ’تیرے نام‘ میں سر منڈوائے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اداکار نے ان کے پرستاروں میں جوش و خروش اور قیاس آرائیوں کی لہر دوڑا دی ہے۔ سلمان کے نئے روپ پر ایک مداح نے لکھا۔ "پرانا سلمان واپس آ گیا ہے،”۔

مداحوں نے یہاں تک قیاس کیا ہے کہ سلمان کا منڈوایا ہوا سر شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان کے لیے پروموشنل حکمت عملی ہو سکتا ہے۔