تلنگانہ

سپریم کورٹ کا تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پر سماعت سے اتفاق

سپریم کورٹ نے اہلیت کے معیارکوبرقرار رکھنے سے متعلق تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پرسماعت کرنے سے اتفاق کیاہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اہلیت کے معیارکوبرقرار رکھنے سے متعلق تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چالینج کردہ عرضی پرسماعت کرنے سے اتفاق کیاہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر سڑک عام لوگوں کیلئے نہیں: سپریم کورٹ
نیٹ تنازعہ، سی بی آئی تحقیقات سے سپریم کورٹ کا انکار
یو ٹیوب اور گوگل کو ہائی کورٹ کی نوٹس
دہلی میں شیومندر کا انہدام روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار

تلنگانہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہاتھاکہ مقامی باراسوسی ایشن میں درج وکلاہی ریاست میں سیول جج کے عہدہ کے امتحانات میں شرکت کرنے کے مجاز رہیں گے۔ رشی کیش رائے اورپرشانت کمارمشرا پر مشتمل بنچ نے وی راکیش ریڈی ایڈوکیٹ کی عرضی پرنوٹس جاری کی ہے۔

راکیش ریڈی نے دہلی بار کونسل میں اندراج کرایاہے اورانہیں تلنگانہ میں سیول جج کے عہدہ کے امتحان کے لئے درخواست دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سپریم کورٹ کی دورکنی بنچ نے17 مئی کو دیئے گئے اپنے احکام میں کہاکہ10۔ اپریل2024 کوجاری اشتہار کے مطابق درخواست گزار کو آن لائن فام اپ لوڈکرنے کی اجازت دی جانی چاہئے اور بنچ نے تلنگانہ اسٹیٹ جوڈیشیل (سرویس اینڈ کیڈڑ) رول بابتہ2023 کی دفعات5.2(A)(lll)(a) کے تحت ایڈوکیٹ ریڈی کی درخواست کومسترد نہیں کرناچاہئے۔

تلنگانہ اسٹیٹ جوڈیشیل سرویسس رول2023 کے مطابق امیدوار کوجوامتحانات میں شرکت کرناچاہتے ہیں‘ مقامی باراسوسی ایشن میں کام کرنا اورانہیں پراکٹس کا سرٹیفکٹ پیش کرنا لازمی رہے گا۔ آندھراپردیش کے راکیش ریڈی نے تلنگانہ ہائیکورٹ کے فیصلہ کو جو3 مئی کو دیاگیاسپریم کورٹ میں چالینج کیاہے۔

a3w
a3w