شمالی بھارت

مدھیہ پردیش میں معصوم بچے کی ماں کے گود میں موت کا ویڈیو وائرل

حقائق کی بنیاد پر لڑکا پہلے ہی جھلس چکا تھا اور 10 دن سے مقامی سطح پر زیر علاج تھا۔ لڑکے کو برگی اسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں کی ٹیم نے لڑکے کو اٹینڈ کیا جس میں معلوم ہوا کہ بچہ مردہ حالت میں ہے۔

جبل پور: مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع کے ایک اسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے ایک بچے کی ماں کی گود میں موت کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کلکٹر الیاراجا ٹی نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

کلکٹر کے دفتر کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ہینوتا کے رہنے والے رشی کی موت کے وائرل ویڈیو کے سلسلے میں صورتحال یہ ہے کہ بچے کے والدین بچے کو مردہ حالت میں بارگی اسپتال لائے تھے۔

 حقائق کی بنیاد پر لڑکا پہلے ہی جھلس چکا تھا اور 10 دن سے مقامی سطح پر زیر علاج تھا۔ لڑکے کو برگی اسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں کی ٹیم نے لڑکے کو اٹینڈ کیا جس میں معلوم ہوا کہ بچہ مردہ حالت میں ہے۔ ڈاکٹروں نے بچے کے پوسٹ مارٹم کا مشورہ دیا لیکن والدین نے انکار کر دیا۔

اس سلسلے میں کلکٹر الیاراجا ٹی نے واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔ آج صبح سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برگی صحت مرکز میں ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بچہ کو علاج نہیں مل سکا اور اس نے ماں کی گود میں ہی دم توڑ دیا۔

 کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں نے اس ویڈیو کو وائرل کیا اور اس معاملے پر حکومت اور وزیر صحت ڈاکٹر پربھورام چودھری سے جواب طلب کیا۔