حیدرآباد

ہندو طالب علم پر حملہ‘ احتجاج منظم کرنے وی ایچ پی کی دھمکی

وشواہندوپریشد کے قومی ترجمان ونودبنسل نے کہاکہ ملک بھر میں اسلام یا محمد پیغمبر کے نام پر سرتن سے جدا گینگ متحرک ہے یہ گینگ‘حیدرآباد میں بہت زیادہ فعال ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: وشواہندوپریشد(وی ایچ پی)نے پیر کے روز دھمکی دی کہ اگرحیدرآبادکے ایک کالج میں لاء کے طالب علم پر حملہ میں ملوث طلبہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ریاست گیر سطح پر احتجاج منظم کیاجائے گا۔

وشواہندوپریشد کے قومی ترجمان ونودبنسل نے کہاکہ ملک بھر میں اسلام یا محمد پیغمبر کے نام پر سرتن سے جدا گینگ متحرک ہے یہ گینگ‘حیدرآباد میں بہت زیادہ فعال ہوگئی ہے۔

قانون کے طالب علم ہیمنک بنسل پرقاتلانہ حملہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ ملزمین اس طالب علم کے جنسی عضوپر بھی حملہ کررہے تھے اوربنسل کی ہلاکت تک مارنا چاہتے تھے۔ سوال یہ پیداہوتاہے کہ طلبہ میں اس طرح کی ذہنیت کیوں پیداہورہی ہے۔

https://twitter.com/KaustuvaRGupta/status/1591401618117111808?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1591401618117111808%7Ctwgr%5E2f44f5e49e2616b4332085d6d7b926b3daf9de1f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fenglish.pardaphash.com%2Fshocking-assault-in-hyderabad-hostel-8-out-of-12-accused-in-custody-after-assault-video-goes-viral%2F

آخر اب تک حملہ آوروں کوگرفتار کیو ں نہیں کیاگیا۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیس نے اب تک کارروائی کیوں نہیں کی ہے جبکہ پولیس انتظامیہ اورحکومت بنسل پرحملہ کے معاملہ میں خاموش ہے۔اگرہندوطالب علم کے ساتھ انصاف نہیں کیاگیا تو ہم ریاست کی سطح پراحتجاج منظم کریں گے۔

ونودبنسل نے یہ بات بتائی۔حیدرآباد میں آئی سی ایف اے آئی فاؤنڈیشن فارہائرایجوکیشن کالج میں ہیمنک بنسل کوتھپڑرسیدکئے گئے‘ اسے لاتیں ماری گئیں اوراس کے دونوں ہاتھ مروڑکر اس پر حملہ کیاگیا۔اس واقعہ کا ویڈیووائرل ہورہا ہے جس میں طالب علم کوجئے ماتادی اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔