شمالی بھارت

یتی نرسنگھا نند کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج

متنازعہ ریمارکس کرنے کے لئے بدنام دسنا دیوی مندرکے پجاری یتی نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کے خلاف مبینہ غیر شائستہ تبصرے کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

غازی آباد: متنازعہ ریمارکس کرنے کے لئے بدنام دسنا دیوی مندرکے پجاری یتی نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کے خلاف مبینہ غیر شائستہ تبصرے کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، محبوبہ مفتی کے خلاف مقدمہ درج
فُضلات سے تیار شدہ گیس
جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
شبِ براءت مقبولیت ِدعاء و استغفار کی رات
شب برأت مغفرت کی رات

کمشنرپولیس اجے کمار مشرا نے پی ٹی آئی کوبتایا کہ جمعہ کی شب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کی اساس پر ایف آئی آر درج کیا گیا۔

مشرا نے کہا کہ یتی نے 16 سیکنڈ ویڈیو کلپ میں سابق صدر جمہوریہ ہند کے خلاف نازیبا ریمارکس کرتا ہوا اور مسلمانوں کے لئے قابل اعتراض زبان استعمال کرتا ہوا دیکھا گیا جونفرت کو بڑھا وا دیتا ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرتا ہے۔

پولیس نے کہا کہ کلپ کی اساس پر سب انسپکٹر پرشانت کمار گوتم نے یتی کے خلاف ویو سٹی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کی ہے اور ہفتہ کو ایف آئی آر درج کی گئی۔

یتی نے اپنے دفاع میں پی ٹی آئی سے کہا کہ ویڈیو کلپ قدیم ہے اور الزام عائدکیا کہ پولیس ایک ہی مسئلہ پر متعدد مرتبہ ایف آئی آرس درج کررہی ہے۔