جموں و کشمیر

کشتواڑ کے کیشون جنگلاتی علاقے میں آپریشن دوسرے روز بھی جاری

حکام کا کہنا ہے کہ گھنے پودوں اور چیلنجنگ ٹپوگرافی سیکورٹی اہلکاروں کے لیے ایک چیلنج ہے جو دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کشیون کے گھنے جنگلاتی علاقے میں پیر کو دوسرے روز بھی وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے جہاں گذشتہ روز ایک انکائونٹر کے دوران ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جے سی او) جاں بحق جبکہ تین دیگر جوان زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح اس جنگلاتی علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دو ولیج ڈیفنس گارڈز کے قتل کے بعد سیکورٹی فورسز اس علاقے میں مسلسل آپریشن چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تاہم اتوار کے انکائونٹر کے بعد طرفین کے درمیان دوبارہ آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق اس محاصرے میں تین سے چار ملی ٹنٹ پھنسے ہوئے ہیں جو ولیج ڈیفنس محافظوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

بتادیں کہ کشتواڑ کے دورافتادہ علاقے منجولہ میں 7 نومبر کی شب ملی ٹینٹوں نے مبینہ طور پر دو ولیج ڈیفنس گارڈز (وی ڈی جی) کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھنے پودوں اور چیلنجنگ ٹپوگرافی سیکورٹی اہلکاروں کے لیے ایک چیلنج ہے جو دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔