انٹرٹینمنٹ

یش کمار کی فلم پوتر رشتہ (Pavitra Rishta) کا ٹریلر ریلیز

فلم پوتر رشتہ کا ٹریلر ایس آر کے میوزک کے آفیشل یوٹیوب چینل سے جاری ہوا ہے جس میں یش کمار کے ساتھ ساتھ رکشا گپتا اور تنوشری مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں۔

ممبئی: بھوجپوری سنیما کے مشہور اداکار یش کمار کی فلم پوتر رشتہ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم پوتر رشتہ کا ٹریلر ایس آر کے میوزک کے آفیشل یوٹیوب چینل سے جاری ہوا ہے جس میں یش کمار کے ساتھ ساتھ رکشا گپتا اور تنوشری مرکزی کردار میں نظر آرہی ہیں۔

اس فلم کے پروڈیوسر اویناش روہرا اور سمیر آفتاب ہیں، جب کہ ہدایت کار پروین کمار گڈوری اور پرکاش جیش ہیں۔

ایکچوئل موویز اور میڈز موویز کی طرف سے پیش کی جانے والی فلم پوترا رشتہ رشتوں کی پاکیزگی اور تقدس پر مبنی ہے۔

اس فلم کے حوالے سے یش کمار نے کہا کہ فلم پوترا رشتہ واقعی ایک مقدس کہانی ہے۔ شائقین کے درمیان جلد ہی ہماری فلم آئے گی، جس کی ایک جھلک آج ٹریلر کی صورت میں ریلیز کر دی گئی ہے۔