صحت

یونانی ہاسپٹل میں کیل مہاسے کا فیشیل حجامہ کے ذریعہ مفت علاج

گورنمنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل چارمینار میں کیل مہاسوں کا حجامہ کے ذریعہ مفت علاج صرف خواتین کے لئے صبح 9 سے شام 3 بجے تک آؤٹ پیشنٹ بلاک میں ہوگا۔

حیدر آباد: گورنمنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل چارمینار میں کیل مہاسوں کا حجامہ کے ذریعہ مفت علاج صرف خواتین کے لئے صبح 9 سے شام 3 بجے تک آؤٹ پیشنٹ بلاک روم نمبر (01) اور روم نمبر (139) میں ڈاکٹر شیخ ہدیٰ ناز، پی جی اسکالر، پی جی ڈپارٹمنٹ، کلیات معائنہ کرکے مفت علاج کریں گی جو کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف الدین، ایچ او ڈی، پی جی ڈپارٹمنٹ آف کلیات، گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج، چارمینار کے زیر نگرانی ہوگا۔

لہٰذا اِس مرض سے متاثرہ خواتین و لڑکیاں مذکورہ نمبر 7386500897 پر رابطہ کریں۔

a3w
a3w