تلنگانہ

دہلی کی یوم جمہوریہ میں تین سال بعد تلنگانہ کی جھانکی

تقریبا تین سال بعد تلنگانہ کی جھانکی کو دہلی کی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل کیاجائے گا۔

حیدرآباد: تقریبا تین سال بعد تلنگانہ کی جھانکی کو دہلی کی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم: محمد فہیم الدین قریشی
یوم ِ جمہوریہ برابر حقوق دینے اور تمام لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا سبق دیتا ہے
جگتیال کے مدرس محمد مقیم الدین کا تحقیقی مقالہ ریاستی سطح کے یومِ سائنس سمینار کیلئے منتخب
اسمارٹ سٹی فنڈز کے مؤثر استعمال پر زور، جوائنٹ سیکریٹری روپا مشرا کی ہدایت
سلسلہ چشتیہ پر چار روزہ قومی سمینارپر ایک رپوٹش

عہدیداروں نے کہا کہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے خصوصی پہل کرتے ہوئے اس سلسلہ میں وزیر اعظم اور وزیر دفاع سے نمائندگی کی جس کے بعد مرکز نے تلنگانہ کی جھانکی کو آئندہ دو سالوں کے لئے یوم جمہوریہ کی پریڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

اس جھانکی کو خود حکمرانی اور جمہوریت کے تحفظ کی تحریک کے جذبہ کو دنیا تک پہنچانے کیلئے ڈیزائن کیاگیا ہے۔

اس میں کومرم بھیم،چاکلی ایلمما جیسے جہدکاروں کے مجسمے آویزاں کیے جائیں گے۔