تلنگانہ

کے سی آر نے افراد خاندان کیلئے محلات تعمیر کرائے : شرمیلا

صدروائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی ایس شرمیلا نے کہاکہ کے سی آر نے غریب عوام کیلئے ہوامیں مکانات تعمیر کئے جبکہ اپنے (9) افراد خاندان کے لئے زمین پرحقیقی محلات تعمیر کروائے۔

حیدرآباد: صدروائی ایس آر تلنگانہ پارٹی وائی ایس شرمیلا نے کہاکہ کے سی آر نے غریب عوام کیلئے ہوامیں مکانات تعمیر کئے جبکہ اپنے (9) افراد خاندان کے لئے زمین پرحقیقی محلات تعمیر کروائے۔

آج ٹویٹرپرکے سی آر پر شدید تنقید کرتے ہوئے شرمیلانے کہاکہ گزشتہ 8 سالوں سے عوام کومکانات کی فراہمی کے نام پرگمراہ کیاجارہا ہے مگرکے سی آر نے اپنے اور افراد خاندان کے لئے فارم ہاوزس اور محلات تعمیر کرلئے۔

لفظ سنہرے تلنگانہ رہ گیا اور سونا غائب کردیاگیا۔آج تقریباً سرکاری ادارے مقروض ہیں اوراس قرض کی ادائیگی کے لئے عوام کولوٹا جارہاہے۔

انہوں نے عوام سے جانناچاہاکہ کیا فارم ہاوزس کی قیمت اور اخراجات عوام ادا کریں گے؟کالیشورم سے پانی کوپمپ کرتے ہوئے سمندر میں بہاکر عوام سے برقی اخراجات ادا کرنے کے لئے کہا جائے گا۔

انہوں نے کے سی آر کوآمرانہ ذہنیت کے حامل حکمراں قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 8سالوں سے صرف عوام کو گمراہ کیا جارہاہے۔زبانی جمع خرچ کے ذریعہ عوام کو لبھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شرمیلا نے عوام سے کے سی آر کی حقیقت کوسمجھنے کا مشورہ دیا۔

a3w
a3w