شمالی بھارت

یو پی میں مختار انصاری کی 6 کروڑ روپے مالیتی جائیداد ضبط

اترپردیش میں غازی پور کے ضلع انتظامیہ نے ہفتہ کے روز دو پلاٹس ضبط کرلئے جن کا رقبہ 1.901 ہیکٹر ہے اور جن کی قیمت زائداز 6 کروڑ روپے ہے۔

غازی پور(اترپردیش): اترپردیش میں غازی پور کے ضلع انتظامیہ نے ہفتہ کے روز دو پلاٹس ضبط کرلئے جن کا رقبہ 1.901 ہیکٹر ہے اور جن کی قیمت زائداز 6 کروڑ روپے ہے۔

یہ پلاٹس محروس سابق رکن اسمبلی اور جرائم پیشہ مختار انصاری کی ناجائز آمدنی سے خریدے گئے تھے۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق غازی پور صدر کے رجدیپور علاقہ میں ایک پلاٹ کا سائز 0.394 ہیکٹر ہے۔

دوسرے پلاٹ کا سائز 1.507 ہیکٹر ہے جو فتح اللہ پور کے نندگنج علاقہ میں واقع ہے۔ یہ پلاٹس مختار انصاری کی بیوی افشاں انصاری کے نام پر رجسٹر کئے گئے تھے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس روہن بوترے کی زیر قیادت ٹیم نے تمام ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں پلاٹوں کو ضبط کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان پلاٹس کی قیمت تقریباً 6.30 کروڑ روپے ہے۔

ضلع مجسٹریٹ منگل پرساد سنگھ کے احکام کے تحت گینگسٹرس ایکٹ کی دفعہ 14(1) کی رو سے ان جائیدادوں کو ضبط کیا گیا ہے۔