امریکہ و کینیڈا
ٹرینڈنگ

بیٹے نے اپنی ماں کا بے دردی سے قتل کرکے سیلفی لی اور تصاویر دوست کو بھیجے

اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد، روزا نے مبینہ طور پر ایک دوست کو اپنی ماں کی دو تصاویر اور ایک سیلفی بھیجی تھی جس میں بظاہر اس کے ہاتھوں پر خون دکھائی دے رہا تھا۔

واشنگٹن: ایک نہایت افسوناک واقعہ میں 13 سالہ لڑکے نے اپنی محو خواب ماں پر 40 سے زیادہ بار چاقو کے وار کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں استغاثہ نے عدالت کو چہارشنبہ کے روز بتایا کہ اکتوبر میں 13 سالہ لڑکے نے اپنی ماں کو قتل کرنے کے لیے جس چاقو کا استعمال کیا تھا اسے حال ہی میں ٹسٹ کے لیے لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب رہزنوں نے چاقو کی نوک پر ایک شخص سے 10ہزار روپے چھین لئے
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
ایمس میں پیٹھ سے چاقو نکالنے کی کامیاب سرجری

ڈیریک روزا نامی لڑکے پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ماں کو اس وقت موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ گھر میں اپنی نوزائیدہ بیٹی کے قریب سو رہی تھی۔ چہارشنبہ کو ہونے والی عدالتی سماعت کے دوران، روزا کے وکلا نے استغاثہ پر دباؤ ڈالا کہ انھیں باڈی کیم فوٹیج اور جائے وقوعہ سے لی گئی مختلف اشیا کے نتائج کیوں نہیں دکھائے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے استغاثہ نے وضاحت کی کہ ثبوتوں کو اس ہفتہ لیب بھیجا گیا تھا جبکہ سیکریٹ سروس نے حال ہی میں روزا کا فون بھی واپس کردیا ہے۔

روزا نے مبینہ طور پر اپنی ماں کو 40 سے زیادہ بار چھرا گھونپا تھا جب وہ اپنی نومولود بیٹی کے پاس سو رہی تھی تاہم لڑکے نے اپنی بہن کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا تھا۔ نوعمر لڑکے نے مبینہ طور پر تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ کیسے بیدار ہوا اور باورچی خانہ سے چاقو لاکر اپنی ماں پر وار کیا۔

اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد، روزا نے مبینہ طور پر ایک دوست کو اپنی ماں کی دو تصاویر اور ایک سیلفی بھیجی تھی جس میں بظاہر اس کے ہاتھوں پر خون دکھائی دے رہا تھا۔

نوجوان نے مبینہ طور پر بتایا کہ اس نے اپنی مردہ ماں کی تصاویر کسی ایسے شخص کو بھیجی ہیں جس سے وہ آن لائن ملا تھا۔ اس نے بتایا کہ پورے فرش پر خون ہے۔ لڑکے نے اپنی ماں کو کس وجہ سے قتل کیا اس حوالے سے اب تک وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس نے کیس پر مزید تفتیش کررہی ہے۔

a3w
a3w