حج کے انوان

حج 2026 میں 17 لاکھ 7 ہزار 301 عازمین نے فریضہ ادا کیا

ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ 6 برسوں سے یونیفائیڈ رجسٹر بیسڈ ماڈل کے تحت یہ اعداد و شمار تیار کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔

مکرمکرمہ: سعودی عرب کے ادارہ شماریات نے حج 2026 کے سرکاری اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق رواں برس حج 2026 میں 17 لاکھ 7 ہزار 301 عازمین نے فریضہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں
دنیا کی بلند ترین زیرِ تعمیر عمارت کا منفرد سنگِ میل، سعودی عرب کو بڑا اعزاز
سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی
سعودی عرب: منیٰ میں عازمینِ حج کے خیرمقدم کی تیاریاں عروج پر
مصری گنج میں زیارتِ آثارِ مبارک و جشنِ ولادت سید ناغوث الاعظم دستگیرؒ، روحانی محفل کا شاندار انعقاد
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی

بیرونِ ملک سے آنے والے حجاج کی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 655 رہی، جب کہ اندرونِ ملک حجاج کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 646 ریکارڈ کی گئی، حج 2026 میں 8 لاکھ 93 ہزار 396 مرد اور 8 لاکھ 13 ہزار905 خواتین شامل تھیں۔

14 لاکھ 85 ہزار 729 عازمین فضائی راستے سے سعودی عرب پہنچے، 54 ہزار 429 حجاج زمینی جب کہ 6 ہزار 497 سمندری راستے سے مملکت پہنچے، یہ حج اعداد و شمار وزارتِ داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔